پشاور میں جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے حساس اداروں،پولیس اور ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

چھاپہ مار ٹیموں میں پولیس، اینٹی کرپشن، ڈرگ انسپکٹرز اور حساس اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ ٹیموں کو اسپتال روڈ،نمک منڈی اور شہر میں ادویات کی خرید وفروخت کے مراکز پر چھاپہ مارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے حکومت کو ڈیڑھ ماہ کی مہلت دے رکھی ہے