پشاور : نوجوان قتل، لڑکی اغوا، 6 گاڑیاں چوری، 3 گھروں کا صفایا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے 6 گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ چوری کی 3 وارداتیں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق گلبہار، بڈھ بیر اور دیگر مقامات سے 6 گاڑیاں چوری کی گئیں جبکہ فالکن کالونی، خزانہ اور گلبرگ کے علاقوں میں تین گھروں کا چوروں نے صفایا کر دیا۔

پشتہ خرہ کے علاقے سے ایک لڑکی اغواکرلی گئی جبکہ حمزہ نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ نواحی علاقے میاں گجر میں رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔