پشاور : طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

Load Shedding

Load Shedding

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کئی علاقوں میں پندرہ گھنٹوں تک بجی غائب رہنے لگی ۔پشاور میں روزانہ 10 سے 15 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

رشید آباد، فقیر آباد، گلبہار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تین سے چار گھنٹوں تک مسلسل فنی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی بندکر دی جاتی ہے۔ پشاور کے نواحی علاقوں پھندو، چوہا گجر، انقلاب روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کبھی کبھار ہی آتی ہے۔