پشاور: لاپتہ افراد کیس کی سماعت، میجر فارق عدالت میں پیش

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت لاپتہ افراد کیس میں ایف سی کی جانب سے میجر فاروق عدالت میں پیش ہو گئے۔ چیف جسٹس دوست محمد کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع عدالتی حکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ شاور ہائیکورٹ میں 122 لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

چیف جسٹس دوست محمد نے اٹارنی جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے ذمہ داروں کو آج ہی عدالت میں طلب کیا تھا جس کے بعد ایف سی کی جانب سے میجر فاروق عدالت میں پیش ہو گئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کے پاس لاپتہ افراد کی موجودگی کے ثبوت ملے تو ان کے سیکٹر کمانڈرز کے خلاف کریمنل کیس بنائے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع لاپتہ افراد کیس میں عدالتی حکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کیس کی سماعت اکیس اگست تک ملتوی کر دی گئی۔