پشاور،رشتے کے تنازع پر دو بھائیوں سمیت تین افراد قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے ہی نواحی گائوں متنی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔دوسری طرف پشاور کے نواحی علاقے بازید خیل میں دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

بم سابق ناظم کے گھر کے قریب سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔ گشت پر موجود پولیس اہلکاروں کی نظر پڑی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا ۔ بی ڈی ایس کے مطابق دیسی ساخت کا بم دس کلو وزنی تھا۔