پشاور: شوکت یوسفزئی سے غیر ضروری سوال کرنے پر ٹریفک وارڈن معطل

Shaukat Yousafzai, Traffic Warden

Shaukat Yousafzai, Traffic Warden

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں صوبائی وزیر سے واک کے دوران ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق ریس کورس گارڈن میں واک کے دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھے جس پر صوبائی وزیر نے نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا جب کہ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔