پشاور : شیخ محمدی میں سیلابی ریلا، دیوار گرنے سے 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں سیلابی ریلے کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ شیخ محمدی میں سیلابی ریلے کے باعث کچے مکان کی دیوار گر گئی، جس میں باپ بیٹا دونوں دب گئے۔

جس پر ریسکیو اداروں اور مقامی افراد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، تاہم باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ بیٹے کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔