پشاور: بس اسٹاپ کے قریب بم دھماکا،6افراد جاں بحق، 38 افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں یونی ورسٹی روڈ پر بس اسٹاپ کے قریب بم دھماکے میں6 افراد جاں بحق اور 38 افرادزخمی ہو گئے۔اس دھماکے میں کمشنر پشاور بال بال بچ گئے۔کمشنر پشاور صاحب زادہ انیس دھماکے کی جگہ سے گذر رہے تھے۔

کمشنر ہاوس کے مطابق کمشنر گھر سے دفتر جا رہے تھے۔خیبرٹیچنگ ھسپتال نے 6 افرادکے جاں بحق اور 38 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ بس میں سوار ہورہے تھے اس وقت دھماکا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔