پشاور میں مزار کے قریب نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے شیخان میں مزار کے قریب نصب بم ناکارہ بناکردہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق دو کلو گرام وزنی بارودی مواد نواحی علاقے شیخان میں مزار عبداللہ بابا کے قریب رکھا گیا تھا۔

بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔بی ڈی یو کے مطابق بارودی مواد ایک ڈبے میں مزار کے قریب رکھا گیا تھا۔