پشاور: متنی سے نامعلوم ملزمان نے 10 افراد کو اغوا کرلیا

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی سے نامعلوم ملزمان نے 10 افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق متنی میں نامعلوم ملزمان نے کوہاٹ جانے والی 3 گاڑیوں کو روکا اور ان میں سوار 10 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر اغوا کرلیا۔

خواتین کو جانے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے افراد کا تعلق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ سے ہے۔