پولیس ضلع لیہ کے تھانوں میں انصاف کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کیلئے خاطر خواہ اقدامات

Ghazi Salahuddin

Ghazi Salahuddin

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پولیس ضلع لیہ کے تھانوں میں انصاف کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار DPO لیہ غازی صلاح الدین نے گزشتہ روز معروف عالم دین و جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی اور جماعت اہلسنت کے ضلعی سکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ سے جامعہ سعیدیہ رضویہ کروڑ میں ایک ملاقات میں کیا۔

اانہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اس وقت انتہائی نازک موڑ پر ہیں۔ تخریب کاروں، دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے ناپاک عظائم کو خاک میں ملانے کیلئے علمائے کرام اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ DPO لیہ نے جامعہ سعیدیہ کا دورہ کیا اور مدرسہ کی بلڈننگ اور بچوں کی تعلیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قاری اشفاق سعیدی کی تعریف کی ۔ اس موقع پر قاری اشفاق سعیدی نے DPO لیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔