صدر ایردوان نے آذربائیجان میں موٹر وے کا افتتاح کیا اور زرعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ایک روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان کا طیارہ، آرمینیا کے قبضے سے رہا کروائے گئے علاقے، فضولی میں تعمیر کئے گئے پہلے ہوائی اڈے پر اترا۔

صدر الہام علی ییف نے صدرایردوان کا خیر مقدم کیا۔ صدر ایردوان، فضولی ائیر پورٹ پر اترنے والے پہلے صدر ہیں۔

بعد ازاں دونوں صدور نے نئے ائیر پورٹ کا افتتاحی فیتہ کاٹا، گھوم پھِر کے ائیر پورٹ کی عمارت کو دیکھا اور ائیرپورٹ حکام سے معلومات حاصل کیں۔

آذربائیجان میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے صدر علی ییف کے ہمراہ احمد بے۔فضولی۔ شوشا اور احمد بے۔ہورادز۔منجیوان۔آعبند موٹر وے کا افتتاح کیا اور ترکی کے تعاون سے زنگیلان میں شروع کئے گئے ڈیجیٹل زرعی کیمپس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔

صدور کے درمیان متوقع دو طرفہ ملاقات میں ترکی۔آذربائیجان تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ممکنہ امکانات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ تازہ علاقائی و بین الاقوامی حالات کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔