صدر زرداری آج ایران جائیں، گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت کا امکان

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری ایران کے دوروزہ سرکاری دورے پر آج تہران پہنچیں گے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور گوادر میں ایرانی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری لگانے کے منصوبوں پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔

صدر آصف علی زرداری 27 فروری کو ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے۔ یہ صدر زرداری کے ساڑھے چار سالہ دور صدارت میں ایران کا مجموعی طور پر چھٹا سرکاری دورہ ہوگا۔ پاک ایران صدور کے درمیان اس کے علاوہ بھی کئی ایک مواقع پر ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دی ہے تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ امریکی دباو کے باوجود پاکستان کی خارجہ پالیسی کا خطے، خصوصا ایران اور چین کی جانب جھکاو خالصتا صدر زرداری کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔