ثابت کرنا ہوگا کہ زرداری حکومت کوپانچ سالہ مہلت پہلے تیری پھرمیری باری کا حصہ نہیں تھی

کراچی : نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے سوشل ونگ کے چیئرمین محمد رئیس اور چیئرمین اقلیتی ونگ ہنس راجکمار کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے ساتھ میاں نوازشریف کو امتحان بھی ملا ہے کیونکہ ڈسٹرب نتائج نے سیاسی جماعتوںکوپریشان کرنے کے ساتھ عوام کو بھی حیران کردیا ہے۔

اسلئے سب سے پہلے میاں صاحب کو پانچ سال جو انہوں نے زرداری کی حکومت کی لوٹ مار پر پردہ ڈال کر ان کو بچائے رکھا وہ مک مکا کا پلان اور پہلے میری پھر تیری باری کی سازش نہیں تھی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد ‘ توانائی بحران کے خاتمہ ،معیشت کی بحالی ‘قیام امن ،قانون کی حکمرانی اور انصاف و مساوات کے قیام کے ذریعے ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

ان کی حکومت بدعنوان نہیں ہوگی اور جو لوٹ مار ملک کے ساتھ ہوچکی ہے وہ بھی پکڑنی ہوگی اور سب سے بڑھ کر میاں صاحب کو تعلیم ‘ روزگار اور صحت کے شعبہ جات پر توجہ دیکر ان میں بہتری لانی ہوگی کیونکہ ان تینوں شعبہ جات کی بہتری و استحکام ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔