کوئٹہ : ایف سی اور پولیس کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پولیس اور ایف سی نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خٹک نے سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاخوف اور تفریق کاروائی جاری رکھی جائے گی۔