فوری کارروائی کیلئے فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کادرجہ دیا، چیف الیکشن کمشنر

Chief Election Commissioner

Chief Election Commissioner

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق حسین جیلانی کاکہناہے کہ لاہور کے 638 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 117 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، جہاں فوج اندر اور باہرتعینات رہے گی۔ لاہور میں الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات پرامن، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن ذمہ داری سے کام کرے گا۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھاکہ لاہور، فیصل آباد اور کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج موجود رہے گی، جبکہ فوجی افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کا مقصد شرپسند عناصر کیخلاف فوری کارروائی کرنا ہے۔