راولپنڈی: پیر ودھائی سبزی منڈی میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں پیر ودھائی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد فروٹ کی پیٹی میں رکھا گیا تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی و فروٹ منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے یہاں آتے ہیں۔سبزی منڈی کے قریب سیکورٹی اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔