حقیقی تبدیلی انفرادی و اجتماعی اصلاح کے احساس کو بیدار کئے بغیر نا ممکن ہے۔ عتیق الرحمن

اسلام آباد : حقیقی تبدیلی انفرادی و اجتماعی اصلاح کے احساس کو بیدار کئے بغیر نا ممکن ہے۔ ملک بھر میں تبدیلی کا نعرہ بلند کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقی تبدیلی کی معرفت سے نا آشنا ہیں حقیقی تبدیلی کی معرفت صرف اور صرف اسلامی تعلیمات میں مضمر ہے اور اسی لیے اسلام نے قرآن و حدیث کے ذریعے معاشرہ کی معاشی و معاشرتی اور اجتماعی حالت کوتبدیل کیا ۔ اسی کے ساتھ ہی اسلام فرد کی اصلاح کی اہمیت پرسب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ تنظیم طلبہ اسلام پاکستان نوجوانوں میں انفرادی و اجتماعی احساس ذمہ داری کو بیدار کرنے کے لیے ملک بھر میں پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

تنظیم طلبہ اسلام ملک کے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے۔تنظیم طلبہ اسلام نوجوانوں میں شعور و آگہی کے فروغ کے لیے دروس قرآن ،دروس حدیث ،مطالعاتی سرکل کا اہتمام کیا جاتاہے۔ عتیق الر حمن ،مرکزی ترجمان تنظیم طلبہ اسلام ان خیالات کا اظہار تنظیم طلبہ اسلام کے مرکزی ترجمان عتیق الرحمن نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک پاک میں چہار اطراف سے تبدیلی کے نعرے بلند کیے جارہے ہیں ہر ایک اپنی مرضی و منشا کے مطابق تبدیلی چاہتاہے ،اس سلسلہ میں جلسوں ،جلوسوں کا سہارا لیا جارہاہے اسی طرح بعض طبقات ملک کے آئین و قانون کو ہاتھ میں لے کر پر تشدد تبدیلی کے خواہش منند ہیں جبکہ تبدیلی کا منہج اسوہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم میں ہی پنہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم طلبہ اسلام فرد کی انفرادی و اجتماعی اصلاح و احساس ذمہ داری بیدار کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ تنظیم طلبہ اسلام ایسے تمام طبقات کی حوصلہ شکنی پر یقین رکھتی ہے جو اپنا مئوقف بزوربازو یا تشدد کے ذریعے ملسط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تنظیم طلبہ اسلام اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اوراکابر اسلاف کے منہج پر چلتے ہوئے ملک پاک کے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

تنظیم طلبہ اسلام نے نوجوانوں کے معاشرتی و سماجی کرادر کو بیدار کرنے کے لیے دروس قرآن ،دروس حدیثاور مطالعاتی سرکلز کا اہتمام کرتی ہے ۔مطالعاتی سرکل میں عد م تشدد پریقین رکھنے والے اکابر اسلاف کی زندگیوں ،انکے خطبات و مقالات سے استفادہ کیا جاتاہے۔اسی بنا پر تنظیم طلبہ اسلام نے برصغیر کے معروف عالم دین اور مفکر اسلام سید ابوالحسن علی ندوی کے مثبت و پر امن دعوتی منہج کو اپنانے کاباضابطہ فیصلہ کیا ہے۔

تنظیم طلبہ اسلام نے اپنا باضابطہ سرپرست اعلیٰ معروف مذہبی سکالر و مقالات ومکالمہ کے داعی اور اتحاد امت کے علمبردارحضرت مولنا زاہد الراشدی مقرر کیا ہے۔ تنظیم طلبہ اسلام کے مرکزی صدرکے لیے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم سید حسان اکبر گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔