مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے، بشار الاسد

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

شامی (جیوڈیسک) صدر بشار الاسد نے مصر میں فوجی بغاوت کے بعد کہا ہے کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ شامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمون ایک سال میں ہی ناکام ہوگئی اور مصری عوام کو انکے ہزاروں سال پرانے تہذیب کے مطابق زندگی بسر کرنے دیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ مخصوص لوگوں کے مفاد کو ترجیح دینے والے اور مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

مبصرین کے خیال میں بشار الاسد کے والد حافظ الاسد نے بھی فوج کی مدد سے شام میں اخوان المسلمون کی مسلح بغاوت کا خاتمہ کیا تھا۔ جس میں ہزاروں لوگ خون کی دلدل میں نہا گئے تھے جبکہ بشار الاسد کے خلاف ہونے والے احتجاج میں “اخوان المسلمون شام” کافی متحرک ہے۔ دوسری جانب سماجی ویب سائٹ پر شامی صدر کے بیان پر لوگ ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔