روس : حکومت مخالف الیکسی ناولنی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

Alexei Naulny

Alexei Naulny

ماسکو (جیوڈیسک) ناولنی کو ریڈیو اسٹیشن کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ جہاں وہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے گئے تھے۔

لائیو نشر کئے گئے پروگرام میں ناولنی نے اپنے حامیوں سے روسی حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کی۔

پروگرام کے بعد ناولنی جیسے ہی ریڈیو اسٹیشن سے باہر آئے تو پولیس والوں نے انہیں روک لیا اور کافی بحث کے بعد انہیں قریبی تھانے لے گئے۔

ناولنی کو تین برس پہلے صدر پیوٹن کے خلاف تقریریں کرنے پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔