سرگودھا : زہریلا دودھ پینے سے 32 افراد کی حالت بگڑ گئی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) میں شادی کی تقریب میں زہریلا دودھ پینے سے دولہا، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 32 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ نواحی گاں میں محمد اقبال کی شادی تھی جس میں دودھ پیتے ہی دولہا اقبال اور دلہن شاہدہ سمیت خاندان کے 32 افراد کی حالت بگڑ گئی۔ 22 افراد کو ریسکیو حکام نے ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا۔

دیگر مریضوں کو رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کی خبر پر وزیر اعلی پنجاب نے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لئے۔ دولہا اقبال کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ان کے خاندان کو ختم کرنے کے لئے دودھ میں زہریلی چیز ملائی۔ پولیس بچ جانے والے دودھ کو تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گی۔