سربیا، کروشیا اور بوسنیا میں بدترین سیلاب، ہلاک افراد کی تعداد 25 ہوگئی

Flood

Flood

بلغراڈ (جیوڈیسک) سربیا، کروشیا اور بوسنیا میں شدید بارشوں کے بعد صدی کے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی۔ 25 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔

سربیا، بوسنیا کے سرحدی علاقے اور کروشیا کے متعدد دیہات شدید بارشوں کے بعد بری طرح سیلاب میں گھر گئے۔ دریائے ساوا اور ڈینابے میں طغیانی آنے سے رہائشی عمارتیں، سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔

متعدد مقامات پر عمارتیں گرنے اور ڈوب جانے سے پچیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی ٹیمیں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔