شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی، مقدمہ درج

Sher Shah Blast

Sher Shah Blast

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شیر شاہ میں نالے میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں نالے کے اوپر بنی کئی عمارتوں میں سے ایک میں بنا شوروم اور ایک بینک کی عمارت کھنڈر بن گئی تھی، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے نے جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو برباد کیا وہیں یہ ملبہ قریبی پیٹرول پمپ پر بھی جاگرا تھا۔

اس واقعے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی تعداد اب 17 ہوگئی ہےجبکہ حادثے سے متاثرہ 8 زخمی زیرعلاج ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکا نالے میں گیس بھرنے ہونے سے ہوا جبکہ دھماکے کا مقدمہ پولیس انسپکٹرکی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔