شکارپور میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں پرانی دشمنی پر مخالف گروہ نے ایک گھر پر حملہ کرکے 2 خواتین سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا، ایک شخص زخمی ہوا۔ واقعہ شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ تھانہ رستم کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کئی سال سے مارفانی برادری کے 2 گروپوں میں دشمنی چلی آرہی ہے۔آج ایک گروپ کے مسلح افراد نے دوسرے گروپ کے ایک گھرمیں گھس کرحملہ کردیا۔ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 2خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

لاشوں اورزخمی کوشکارپور کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔