ٹانک : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

Tank

Tank

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گومل بازار سیکوٹ خدق اپنے گھر جارہے تھے۔

نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ظفر علی اور لیاقت موقع پر جاں بحق ہوگئے، فیاض، رحمت اور وسیم زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو مرکز بنیادی صحت منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد 2 زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا ہے ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔