کندھ کوٹ میں پانی کے تنازع پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

Shoulder coat

Shoulder coat

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ میں پہلے پانی لینے کی زد میں بگٹی قبائل کے دو گروہوں میں کشیدگی 5 افراد کی جان لے گئی۔ کندھ کوٹ میں سندھ بلوچستان سرحدی علاقے کے گاں ایوب بگٹی میں بگٹی قبائل کے دو گروپوں رند اور ہیجوانی میں نہری پانی کے تنازع محاذ آرائی میں بدل گیا۔

فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ مرنیوالوں میں ایوب بگٹی، شاہی بگٹی، ریحان بگٹی اور دوبھائی پیر بخش بگٹی ، فودا بگٹی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔