سندھ 23: ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنیکی منظوری

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے نیشنل پروگرام فار لیڈی ہیلتھ ورکرز میں فرائض سر انجام دینے والی خاتون درکرز کو مستقل کرنے کے لیے گورنر سندھ کو جو سمری ارسال کی تھی اس پر ڈاکٹر عشرت العباد نے دستخط کر کے انہیں مستقل کردیا ہے۔

مستقل ہو نے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں دگنا ہو جائیں گی اور وہ ہر ماہ چودہ ہزار روپے تنخواہ وصول کر سکیں گی جبکہ اس وقت انہیں سات ہزار تنخواہ ملتی ہے۔

یاد رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مسائل کے حل کے لیے لمبی جدوجہد کی جس میں احتجاجی جلسے جلوسوں کے ساتھ پریس کلب کراچی، گورنر ہائوس، سی ایم ہائوس پر دھرنے دیے گئے تھے۔