دھرنے دینے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں۔ آئین کی بالادستی کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی ملک کو مستحکم سیاست دے سکتی ہے۔ لوگوں کی امیدیں پارلیمنٹ سے وابستہ ہیں۔

دھرنے والوں کو جمہوریت اور پارلیمنٹ سے پیار نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے آخری وقت تک لڑیں گے، پاکستانی افواج محب وطن ہے۔

اپنے سے زیادہ فوج کو جمہوریت کا محافظ سمجھتا ہوں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت پسند سب ایک طرف ہیں عوام دیکھ لیں کون کیا کر رہا ہے۔