سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری شہید کر دیے

Indian Army in Kashmir

Indian Army in Kashmir

سری نگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے لوائی پورہ کا محاصرہ کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام اور کلگام میں بھی سرچ آپریشن کیا۔