حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک ہزار 51 ارب روپے کا اضافہ

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے دوران حکومت کے مقامی قرضوں میں ایک ہزار اکیاون ارب روپے کا اضافہ ہوا۔کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران اضافے کے بعد مقامی سطح سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم آٹھ ہزار آٹھ سو ار ب روپے سے تجاوز کر گیا۔

نو ماہ کے دوران گردشی قرضوں کی مد میں چھ سو چھ ارب، وفاقی حکومتی بانڈ کی مد میں ایک سو باسٹھ ارب جبکہ پرائز بانڈز کی مد میں تقریبا اڑتیس ارب روپے حاصل کئے گئے۔ واجبات کی مد میں حکومت نے ایک سو اٹھائیس ارب روپے کی ادائیگی بھی کی۔