ملک کے مظلوم عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے “پتنگ کے نشان”پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلے گے,نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہNA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کی جدوجہد میں خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے دہشت گردقائد تحریک محترم الطاف حسین کے جانثاروں کو اپنے مذموم سازش کے ذریعے مشن سے نہیں ہٹا سکتے انشا اللہ 11مئی کا سورج بااختیار عوام متحد پاکستان کا سورج لیکر طلوع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ عام میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کو اپنے مکمل تعاون اور بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین دلا یا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ہمیشہ بلا تفریق عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور عوام کو مسائل بلا تفریق رنگ و نسل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کراچی کی طرح پورے ملک کو ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے ،اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوام نے قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروں
کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،اُمیدواروں کی کارنر میٹنگز کی جلسہ عام میں تبدیلی فتح کی نوید ہے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ملک کے مظلوم عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے “پتنگ کے نشان”پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلے گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا کسی خوف و خطر 11مئی کو اپنے گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

ایم کیو ایم کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دے دیں کہ جب تک پاکستان کی تعمیر کرنے والے موجود ہیں پاکستان پر کو ئی آنچ نہیں آسکتی اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کو بچائے گے اور پاکستان کو ترقی اور عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ 11مئی کو پتنگ پر مہر لگا کر عوام اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔