اتوار بازاروں میں مہنگی اشیا نے حکام کے دعوے کا پول کھول دیا

Sunday bazaars

Sunday bazaars

لاہور (جیوڈیسک) میں لگائے گئے اتوار بازاروں میں مہنگے داموں اور غیر معیاری بکنے والی اشیائے خوردو نوش نے ضلعی حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام مختلف ٹاونز میں اتوار بازار لگائے گئے جن میں سبزیاں اور پھل خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بازار بہت مہنگے بھی ہیں اور غیرمعیاری بھی۔

شہری ڈپٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر کا دعوی تھا کہ وہ غیر معیاری سٹالز کو بند کررہے ہیں، اور ریٹس پر بھی انتظامیہ کی نظر ہے محمد امین چوپڑا ضلعی افیسر حکومتی دعوے ایک طرف تاہم صارفین کا عدم اطمینان اس بات کی دلیل ہے کہ صورتحال میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔