الطاف کے گھر پر چھاپے کیخلاف متحدہ کا برطانوی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ

Raid

Raid

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماں نے کراچی میں برطانوی قونصلیٹ کے باہرمظاہرہ کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ لندن پولیس عمران فاروق قتل کیس کی آزادانہ تحقیقات کر رہی ہے۔ انفرادی مقدمات پر تبصرہ برطانوی حکومت کی پالیسی نہیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان اور سینٹرز لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہوئے۔

انہوں نے احتجاجی یاد داشت بھی جمع کرائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔ دوسری طرف اسلام آباد میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پولیس کے زیرتفتیش مقدمات پر تبصرہ نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات پراثرورسوخ نہیں۔