شام : فوج کے حملوں میں 70 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) میں فوج کے حملوں میں ستر افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے مطابق شام کے جنوبی قصبے اریحا میں صدر بشار الاسد کی فوج کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ مارکیٹ میں گرنے سے بیس شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اریحا کے مضافات میں باغیوں کا کنٹرول ہے۔ شامی فوج نے مارٹر باغیوں پر فائر کیا جو مارکیٹ جا گرا۔ دوسری جانب سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے قریب فوج کے حملے میں پچاس باغی ہلاک ہو گئے۔