تنزانیہ : صدر اوباما اور مشعل کا شاندار استقبال

Obama

Obama

تنزانیہ (جیوڈیسک) تنزانیہ امریکی صدر براک اوباما اور انکی اہلیہ مشعل اوبامہ تنزانیہ میں استقبال کے دوران رقص کرنے والوں کے ساتھ جھوم اٹھے۔

امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما افریقہ کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی افریقہ سے تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام پہنچے۔ ائر پورٹ پر انکا کا پرتپاک استقبال کے دوران افریقہ کے روائتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا اور موسیقی کی دھنوں نے ان پر بھی کچھ ایسا اثر کیا کہ وہ اپنے قدم نہ روک سکے اور دونوں ریڈ کارپٹ پر رقص کرنے لگے۔