دہشتگردوں کی جہاں اطلاع ملی وہاں کارروائی کرینگے، آئی جی پنجاب

IG Punjab

IG Punjab

لاہور (جیوڈیسک) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب خان بیگ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعلیمی اداروں سمیت جہاں بھی موجودگی کی اطلاع ملے گی، وہاں کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب سٹی ٹریفک پولیس کے لاہوردفتر میں ملک کے پہلے سینٹرالائیزڈ لائسنسنگ سسٹم کے افتتاح کے بعد ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے بارے میں تعلیمی اداروں سمیت جہاں سے بھی معلومات ملیں گی، وہاں کارروائی کی جائے گی، لاہور میں 5 سالہ بچی سے ایادتی کیس کے سوال پر آئی جی پنجاب نے بس اتنا کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔