تھائی لینڈ میں پولیس والوں کو توندیں کم کرنے کا الٹی میٹم مل گیا

Thailand Police

Thailand Police

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں پولیس والوں کو توندیں اورپھیلتے جسم کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی، 12 دن میں وزن گھٹانے کا الٹی میٹم مل گیا ہے، اعلان کے بعد تھائی لینڈ میں پولیس والوں کا نیا امتحان شروع ہو گیا ہے، حکام نے کہہ دیا بڑی بڑی توندیں اور بھاری بھرکم جسم نہیں چلے گا، 12 دن میں وزن گھٹائیں۔

بنکاک کے فٹنس کیمپ میں 51 مرد اور 9 خواتین پولیس اہلکاروں نے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے،جس میں صبح سویرے اٹھنا، ورزش کرنا، ایروبکس اور ڈانس کے ساتھ صحت مند غذا کا استعمال بھی شامل ہے۔پروگرام کے آخر میں زیادہ سے زیادہ وزن گھٹانے والے کو 160 ڈالر کیش پرائز بھی ملے گا۔