چوری کی روک تھام کیلیے مسجد الحرام میں سیکڑوں کیمرے نصب

Msjdalhram

Msjdalhram

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مکہ مکرمہ کی پولیس کے سربراہ میجر جنرل آصف القرشی نے عمرہ کیلیے آنیوالوں سے اپیل کی ہے کہ مسجد الحرام میں آتے وقت اپنے پاس بہت زیادہ رقم نہ رکھیں۔

کیونکہ یہاں انہیں اسکی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ نے جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں سیکڑوں نگران کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔

اسکے علاوہ خفیہ پولیس کے اہلکار بھی طواف اورسعی کے دوران ان مقامات پر موجود رہتے ہیں تاکہ جیب تراشوں کوپکڑ سکیں، مختلف عمروں کے ان جیب تراشوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جوصرف جیب تراشی کیلئے ہی مکہ مکرمہ آتے ہیں۔