ٹوبہ ٹیک سنگھ : صدر بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتظامیہ اور پولیس نے صدر بازار سیل کر کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور ریڑھی اور چھابڑی فروشوں کا سامان اٹھا کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق صدربازار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تو ریڑھی اور چھابڑی والوں نے ڈی سی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس پر انتظامیہ نے رات گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ صدر بازار میں چھاپہ مارا۔اس دوران بھاری مقدار میں سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریڑھی چھابڑی فروش یونین کے صدر شوکت چوہان نے انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔