ٹوگو: بس اور ٹرک کے درمیان میں تصادم، 47 افراد ہلاک

Togo

Togo

لومی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت لومی سے 185 کلو میٹر کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب ایک بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ 15 بُری طرح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیاقت شروع کر دی گئی ہیں۔