غداری کیس، مشرف کے استثنٰی سے متعلق اعتراضات دور کرنے کیلئے تین جنوری تک مہلت

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے استثنٰی سے متعلق درخواست گزار اختر شاہ کو اعتراضات دور کرنے کیلئے تین جنوری تک کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق صدر پرویز مشرف کے صدارتی استثنٰی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار اختر شاہ سے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو خود درخواست دینی چاہئے تھی آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں۔

درخواست گزار اختر شاہ نے کہا کہ میں شہر سے باہر تھا مجھے اعتراضات دور کرنے کیلئے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے انہیں مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کر دی۔