قبائلی علاقوں میں نماز عید ادا کر دی گئی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) قبائلی علاقوں خیبر و مہمند ایجنسی، شمالی وزیرستان، بنوں اور شبقدر میں نماز عید ادا کردی گئی۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں نماز عید مرکزی میں عید گاہ میں ادا کی گئی۔ شمالی وزیر ستان کی تحصیلوں میران شاہ، رزمک، دتہ خیل، میرعلی سمیت مختلف علاقوں میں بھی آج نماز عید ادا کی گئی۔

بنوں کے پھوڑی گیٹ مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ مہمند ایجنسی اور شبقدر کے مختلف علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ لوگوں نے نماز کے بعد ملک کی سالمیت اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔