قبائلی علاقوں میں فورسز کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

Orakzai Agency

Orakzai Agency

اورکزئی ایجنسی (جیوڈیسک) اورکزئی ایجنسی، درہ آدم خیل اور خیبر ایجنسی میں فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ کر دئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور درہ آدم خیل کے سرحدی علاقوں خانگی اور خرمتنگ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ کارروائی میں 13دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے دو مورچوں سمیت 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔