ہم ترکی کو یورپ کے پیداواری و ٹیکنالوجی مرکز بنانے پر اٹل ہیں، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی ہم ترکی کو عالمی سطح کے پیدواری اور ٹیکنالوجی مرکز کی حیثیت دلانے میں پر عزم ہیں۔

صدر ایردوان نے میس ٹیکنالوجی سنٹر اور 40 فیکڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ہم نے سرمایہ کاری کے عمل کو جاری رکھا ہے اور اس دورانیہ میں ترک فرموں نے معیاری مصنوعات اور کم نرخوں کے ساتھ با اعتماد مقام بنایا ہے۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ انشااللہ دنیا بھر میں وبا کے اثرات کم ہونے اور حالات کے معمول پر آنے پر ترکی کی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔

ہم تین بر اعظموں پر واقع ترکی کو ٹیکنالوجی اور پیداروای مرکز کی حیثیت دلانے پر پر عزم ہیں۔ ہم نے نہ صرف برآمدات میں اضافہ کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی ماہیت میں بھی بتدیلی لائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ترکی قوت ِ خرید میں دنیا بھر میں 13 ویں نمبر پر ہے ۔ قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش اور بحیرہ روم میں جاری کام ہمارے صبر کوششوں اور یقین کا ثمر ہیں۔

صدر نے بتایا کہ ترکی زرعی اجناس کے میدان میں یورپ میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔