ترکی یورپی یونین کے ساتھ ایک نئے صفحے کو کھولنے کا متمنی ہے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے خواہاں ہونے کی توضیح کرتے ہوئے پائدار خدمات اور کوششوں کی بنا پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا شکریہ ادا کیا۔

جناب ایردوان نے انگیلا مرکل سے ویڈیو کال کے ذریعے مذاکرات کیے۔

ایردوان ۔ مرکل ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے والے معاملات پر غور کرتے ہوئے نئے دور میں ترکی۔یورپی یونین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس دوران کہا کہ ترکی ۔ یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی نئے صفحے کو کھولنے کا متمنی ہے، اس ضمن میں محترمہ مرکل کی کوششوں اور خدمات کا میں شکر گزار ہوں۔

یورپی یونین کے حالیہ سربراہی اجلاس میں عقل سلیم کے حامل سربراہان کے تعاون سے مثبت ایجنڈئ کا حوالہ دینے کو اہمیت دینے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ دوسری جانب ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں بحران پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف سربراہان اس مثبت ایجنڈے اور دو طرفہ مفادات کے لیے پیدا ہونے والے ان مواقع کو نقصان پہنچائیں گے۔

صدر ایردوان نے ترکی کے یونان کے ساتھ صلاح مشورہ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہونے کے اعلان کے باوجود یونانی فریق کے نت نئے بہانوں کے ساتھ مذاکرات سے پرہیز کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی ، مشرق وسطی کے معاملے میں خیر سگالی اور پائدار مؤقف پر کار بند ہے۔

ترکی۔ یورپی یونین تعلقات کے حالیہ دو برسوں سے بعض ارکان کی تنگ نظری پر مبنی مفادات کا اسیر بننے کے باعث وقت کا ضیاع ہونے کی طرف اشارہ کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے فیصلے میں حوالہ دیے جانے والے مثبت ایجنڈے کی کنجی 18 مارچ 2016 کی مہاجرین مطابقت میں ترمیم میں پوشیدہ ہے۔

ترک صدر نے قریب آنے والے کرسمس تہوار اور سال ِ نو کی بھی جرمن چانسلر مرکل کو مبارکباد پیش کی۔