سن 2023 میں ترکی چاند پر قدم رکھے گا:ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) انقرہ کے صدارتی ملت کنونشن اور کلچرل سینٹر میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدیوں سے اس کرہ ارض پر انصاف،اخلاق اور امن کی رہنمائی میں پیش پیش ہماری تہذیب اب خلاوں کا رخ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی خلائی پروگرام کا پہلا ہدف جمہوریت کے ایک سو سال یعنی سن دو ہزار تئیس تک چاند کی سطح پر قدم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار تئیس کے اواخر تک پوری دنیا ترکی کے مقامی طورپر تیار کیے جانے والے ہائی برڈ راکٹ کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی ،ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کیاجائےگا جکہ اس حوالےسے ہمارا ایک اور ہدف کسی ترک شہری کوخلا کے لیے روانہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفر کوئی سیاحتی نوعیت کا نہیں ہوگا بلکہ اس سفر کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک نئی سائنسی راہ ہموار کریں گے۔