امریکی نائب وزیرخارجہ ولیم برنز رواں ہفتے مصر کا دورہ کریں گے

Deputy Foreign Minister

Deputy Foreign Minister

مصر (جیوڈیسک) مصر میں سیاسی بحران بدستور برقرار ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اخوان المسلمون کے چودہ رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے. امریکی نائب وزیرخارجہ ولیم برنز رواں ہفتیمصرکادورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے اخوان المسلمون کے چودہ رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جن رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع بھی شامل ہیں۔ محمد بدیع سمیت اخوان کے دیگر اعلی رہنماں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ فوج کی جانب سے بغاوت کے بعد سے معزول صدر محمد مرسی فوج کی حراست میں ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر کا دفتر مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کے بعض اراکین کے خلاف شکایات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیرخارجہ ولیم برنز مصر کی عبوری حکومت کے حکام سے ملاقات کے دوران تشدد کے خاتمے اورجمہوری حکومت کی جانب پیش قدمی کیلیے زور دیں گے۔ اپنے دورے کے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ سول سوسائٹی کے رہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ولیم برنز کی مصر کی فوجی قیادت اور معزول صدر مرسی کی حامی اخوان المسلمون سے ملاقات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ فوجی بغاوت اور منتخب صدر مرسی کو ہٹانے کے خلاف اخوان المسلموں ملک گیر احتجاج کر رہی ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے اب تک درجنوں مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔ امریکا اور جرمنی نے مصر کی فوج سے کہا ہے کہ محمد مرسی کو رہا کر دیا جائے۔