یو اے ای میں کووِڈ-19 کے کیس ایک لاکھ سے متجاوز

UAE - Coronavirus

UAE – Coronavirus

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے 1061 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اب ملک میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے۔

یو اے ای میں اب کووِڈ-19 کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 100794 ہوگئی ہے۔ان میں 90556 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزارتِ صحت کے حکام نے آج 1146 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یو اے ای میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چھے افراد وفات پاگئے ہیں۔اب تک 435 اموات ہوچکی ہیں۔

یو اے ای میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 102379 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سوموار کے روز 28 ستمبر کے بعد کووِڈ-19 کے سب سے کم 932 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے عشرے کے دوران میں روزانہ ایک ہزار سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔