ہمارے ساتھ اقتصادی جنگ مزید نہیں چل سکتی، صدر ایران

Hassan Rohani

Hassan Rohani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ایران حسن روحانی کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی ان کے ملک کے ساتھ اقتصادی جنگ مزید اپنے اثر کو برقرار نہیں رکھ سکتی۔

روحانی نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے ملک گیر 13 صوبوں پر محیط اجتماعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پابندیوں اور ملکی معیشت کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اقتصادی پابندیوں کے باعث ملک میں روز مرہ کی زندگی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ ہماری عوام اسوقت شدید مشکلات سے دو چار ہے تاہم ہمارے شہریوں اور دیہاتیوں نے دشمن کی چال کو ناکام بناتے ہوئے اسے حزیمت سے دوچار کیا ہے۔ دشمن کا مقصد ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا تھا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ یہ اقتصادی جنب اب مزید جاری نہیں رہ سکتی ، جاری رہے تو بھی ہماری عوام غیر ملکی عناصر کے سامنے گردن خم نہیں کرے گی۔ البتہ ہم دشمن کو اس چیز پر مجبور کر دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پابندیوں کے باوجود منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی پیداواری استعداد کو بڑھا رہے ہیں، ہمارے دورِ اقتدار میں قدرتی گیس مہیا ہونے والے دیہاتوں کی تعداد 14 ہزار سے 32 ہزار تک ہو گئی ہے۔