برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ

UK Corona Cases

UK Corona Cases

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 44 افراد ہلاک بھی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 145 ہو گئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کےسبب انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے،کسی بھی پابندی کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی توعوام کےتحفظ کیلئےمزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں 12 سے 15 برس کے بچے کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب رپورٹس ہیں کہ ملکہ برطانیہ کرسمس ونڈ سرکاسل میں ہی گزاریں گی۔

یاد رہے کہ وبا کے باعث گزشتہ ہفتہ ملکہ نے کرسمس سے قبل خاندان کےاعزاز میں روایتی لنچ بھی منسوخ کر دیا تھا۔